صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر جارحیت اور مظالم کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سلووینیا نے بھی فلسطین کو خودمختار ملک تسلیم کرلیا ہے۔
سلووینیا میں دو بڑی جماعتوں کے درمیان شدید اختلافات کے باوجود فلسطین کو تسلیم کرنے کے معاملے میں اتفاق نظر آیا اور پارلیمنٹ میں اکثریت کے ساتھ قرارداد منظور ہوگئی۔
سلووینیا کے وزیراعظم رابرٹ گلوپ نے فروری میں کہا تھا کہ دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یورپ کو فلسطین کے حوالے سے عملی اقدام کرنا چاہئے۔
اس سے پہلے ناروے، اسپین اور آئرلینڈ نے فلسطین کو خودمختار ملک تسلیم کرلیا تھا۔
آپ کا تبصرہ